• news

نوشہرہ ورکاں: انجمن اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام 500 بچوں میں گفٹ پیک تقسیم 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام ہر بچہ ہمارا بچہ مہم کے تحت 500 بچوں میں سردی سے بچاؤ کے لئے سامان تقسیم کیا گیا گفٹ پیک میں جرسی موزے سویٹر اور شوز شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سرپرست صاحبزادہ خالد مسعود چشتی نے کہا کہ طلباء کی ضروریات پوری کئے بغیر ان کی بہتر تعلیم و تربیت ممکن نہیں  اس موقع پر ضلعی صدر رانا محمد شاذب خاں، ملک محمد اشرف، تحصیل سرپرست الطاف حسین بھٹی، محمد یاور رندھاوا اے ای او بڈھاگورائیہ، رانا ارسلان خاں اے ای او کڑیال کلاں، راؤ نبیل اختر ایڈووکیٹ، اشفاق ڈوگر، اطہر نذیر، مظفر محمود اور دیگر مہمانان گرامی نے موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن