واسا کی نا اہلی
فیروز پارک شادباغ کے نلکوں میں گٹر کا پانی ۔ شادباغ لاہور کے علاقے فیروز پارک میں گزشتہ کئی ماہ سے گٹر ابل رہے ہیں اور گھروں کے نلکوں میں گٹروں کا بدبو دار اور آلودہ پانی آنا شروع ہو گیا ہے جس سے ناپاکی اور بیماریاں پھیلا رہی ہیں۔ ہاتھ منہ اور برتن دھونا مشکل ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار واسا حکام کو درخواستیں دی گئیں لیکن مستقل طور پر یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ واسا حکام کو چاہیے کہ سوریج کے پائپ تبدیل کروائے جائیں اور اہلِ علاقہ کو صاف پانی مہیا کیا جائے۔(اہل علاقہ فیروز پارک ،لاہور)