• news

ملکی مفادات کے خلاف کوئی عمل قابل قبول نہیں: اسلم بلوچ 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دے تاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں اور کاروبار کو فروغ ملنے سے بے روزگاری میں کمی آسکے، اقتصادی ترقی ملکی خوشحالی کا زینہ اور قابل ستائش اقدام ہے جس پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اسلم بلوچ نے کہا کہ ملکی مفادات کے خلاف کوئی عمل قابل قبول نہیں قوم ملکی وقار کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے جس کا ادراک تمام سیاسی جماعتوں کو ہونا چاہئے،  اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک و قوم کے دوست نہیں دشمن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن