• news

طلباء تعلیم کے  ساتھ خود کو جدید رویوں سے ہم آہنگ رکھیں: میجر جنرل افتخار

کراچی(این این آئی) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اقرایونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کادورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین حنید لا کھانی، وائس چا نسلر ڈاکٹروسیم قا ضی،انتظامیہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرزکاستقابل کیااورانہیںخوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈی جی رینجرزسندھ کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔ڈی جی رینجرزسندھ نے تعلیم کے میدان میں حنید لا کھا نی اور اقرا یونیورسٹی کی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہت ساری کمزوریوں اور وسا ئل کی کمی کے با وجود تعلیم و صحت کے میدان میں کراچی کے شہر یوں کا تعاون اور جذبہ مثا لی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے تبد یل ہو تے ہو ئے ٹیکنالوجی کے عوامل، انفار میشن ایج اور منشیات جیسے بڑے ایشوز کا تقا ضا ہے کہ طلباء و طا لبات نہ صر ف تعلیم حاصل کریں بلکہ اسکے ساتھ سا تھ اپنے آپ کو جدید سوچ، رویوں اور چیلنجز کے ساتھ ہم آہنگ بھی رکھیں۔ڈی جی رینجرزسندھ نے کہاکہ ہمارے درست معا شر تی رویے اور اقدار ہی ہمیں ان حالات میں کا میا بی کی طر ف لے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین، وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن