لندن‘ گھر میں خوفناک آتشزدگی‘ 4 بچے جھلس کر جاں بحق
لندن (آئی این پی )جنوبی لندن میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر میں آتشزدگی کے باعث چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لندن فائرکمشنر کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی لندن کے رہائش علاقے سٹن میں پیش آیا، شام سات بجے ہمیں اطلاع فراہم کی گئی ۔کہ سٹن کے علاقے میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے، اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی۔لندن فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت تیز تھی، تاہم امدادی ٹیمیں جان پر کھیلتے ہوئے متاثرہ گھر میں داخل ہوئے اور چار کمسن بچوں کو شدید زخمی حالت میں نکالا اور موقع پر طبی امداد دی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئے۔برطانو ی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو بجھانے کیلئے 8فائر انجن اور 60فائر فائٹر نے حصہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔