برائلر گوشت 6 روپے کلو مہنگا انڈے 2 روپے درجن مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) سردی میں اضافے کے باعث پولٹری مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھنے سے گزشتہ روز شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 6 روپے اضافے سے 255 روپے کلو ہو گئی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 4 روپے اضافے سے 176 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافے سے 176 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔