• news

ویانا مذاکرات‘ ایران سینٹری فیوج ورکشاپ  میں نگران کیمرے لگانے پر تیار


تہران (آئی این پی) ایران امریکی کے دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے جوہری پروگرام کے لیے سینٹری فیوج بنانے والی ورکشاپ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے مانیٹرنگ کیمرے لگانے پر تیار ہوگیا۔اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے گزشتہ روز ایران کے ساتھ سینٹری فیوج ورکشاپ میں نگران کیمروں کو تبدیل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران کے اس اقدام کو جوہری مذاکرات میں پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایران کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ٹیسا کرج کمپلیکس میں لگائے گئے کیمرے جون میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تباہ ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد ایران نے تمام کیمرے ہٹا دیے تھے اور ایجنسی کو مزید کیمرے لگانے اور تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن