پاک فضائیہ آئندہ برس چینی ساختہ جے 10 سی طیارے حاصل کرے گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ایئرفورس نے فضائیہ میں چینی ساختہ جے 10 سی سنگل انجن ڈیلٹا ونگز فائٹر جیٹ طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسی سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ طیارے آئندہ برس حاصل کر لئے جائینگے۔ یہ طیارے بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان طیاروں میں پی ایل 15 میزائل نصب ہونگے جو اہداف کو 200 کلو میٹر دور سے نشانہ بنا سکیں گے۔