• news

4 خودکشیاں: گجرپورہ، نامعلوم وجوہات پر نوجوان نے خود کو گولی مارکر جان دیدی

لاہور+ بچیانہ+ فیصل آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)  گجر پورہ کے علاقے چائنہ سکیم کے رہائشی افضال بٹ عرف ٹیپو نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی ہے ۔فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سرفراز کالونی میں معاشی بدحالی اور گھریلوجھگڑوں سے دل برداشتہ 50سالہ شخص نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی جبکہ محمد نگر کے نواحی گاؤں 2 ای بی میں نوجوان نے والد سے جھگڑ کر خود کو گولی مار لی جبکہ بچیانہ میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن