• news

چین نے امریکی فوج کو دنیا بھر میں ہلاکتوں پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ امریکی فوج کودنیا بھر میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے جنگی جرائم میں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں پینٹاگون کی جانب سے کابل میں دس افغان شہریوں کی ڈرون حملے میں ہلاکت میں ملوث کسی بھی فوجی اہلکار کو سزا نہ دینے کے ردعمل میں کیا۔حملے کامشاہدہ کرنے والے ایک سابق فوجی امریکی انٹیلی جنس افسرکو اس سال کے شروع میں میڈیا کو متعلقہ معلومات افشا کرنے پر 45 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وانگ نے کہا کہ یہ صورت حال نام نہاد "جمہوریت"، "انسانی حقوق" اور "قانون کی حکمرانی" کی ایک بڑی ستم ظریفی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن