افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کریں ، امریکی کانگریس کے 37 ارکان کا حکومت کو خط
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی کانگریس کے 37 ممبران نے امریکن سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا۔ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے ذریعے افغانستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی اداروں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ افغانستان میں ایک کروڑ 84 لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں۔ بھوک کے باعث بڑے پیمانے پر ہجرت کا خدشہ ہے۔