• news

سندھ ہائی کورٹ  کا  نسلا  ٹاور کے بعد مکہ ٹاور  گرانے کا حکم 

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے نسلا  ٹاور کے بعد مکہ ٹاور  گرانے کا حکم دیدیا‘ صوبائی محکمہ انسداد تجاوزات پانی‘ بجلی اور گیس کے محکموں کے ساتھ مل کر کنکشن منقطع کرے‘ مکینوں کو نکالنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔ جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے غیر قانونی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔  اس موقع پر صوبائی  محکمہ انسداد تجاوزات نے عدالت کو بتایا کہ بارہ منزلوں میں سے چار منزلیں خالی کرالی گئیں ہیں اور باقی آٹھ منزلوں کے مکین رہائش چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں جس پر عدالت نے حکم دیا کہ پانی‘ بجلی‘ گیس کے محکموں کی مدد سے ان کنکشنوں کو کاٹا جائے اور مکینوں  کی بے دخلی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن