عرب اتحاد کی کارروائیوں میں 365حوثی جنگجو ہلاک‘28گاڑیاں تباہ
صنعاء (آئی این پی) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں سرگرم عرب اتحاد نے مارب اور الجوف میں ساحلی فورسز کی مدد اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مغربی ساحل میں چارٹارگٹنگ آپریشن کیے جس کے نتیجے میں365جنگجوہلاک اور28فوجی گاڑیاں تباہ کردی گئیں،عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مآرب اور الجوف میں حوثی ملیشیا کے خلاف 19 حملے کیے۔ ادھر عرب اتحاد سعودی عرب کے ابہا شہر کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دئیے۔ یہ میزائل ایرانی حمایت یافتہ حویثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے تھے۔حوثیوں نے صنعا کے ہوائی اڈے کو میزائل داغنے کے لیے استعمال کیا۔ اتحاد نے جازان انڈسٹریل ایریا میں احد المسارحہ کے علاقے میں حویثی میزائل کے گرنے کی بھی اطلاع دی۔ اس میزائل نے 3 صنعتی ورکشاپوں کو مادی نقصان پہنچایا اور 3 شہری گاڑیاں نذرآتش ہوگئیں۔