• news

ڈراپ پچز پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے گرائونڈز کی حالت بہتر کی جائے : نعمان بٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈراپ ان پچز پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے ملک کے کرکٹ گراونڈز کی حالت کو بہتر بنایا جائے، گراونڈ سٹاف کو بحال کیا جائے اور نچلی سطح پر کھیل کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ پاکستان کرکٹ کا اصل مسئلہ بنیادی ڈھانچہ ہے، اچھے بھلے چلتے نظام کو سابق انتظامیہ نے بدل کر ملکی کرکٹ کو مسائل سے دوچار کیا ہے۔ کرکٹرز کیلئے کھیل کے مواقع بڑھائے جائیں، پانچ ماہ سے رکی تنخواہیں ادا کی جائیں۔  اچھی اور باؤنسی پچز موجود ہیں لیکن ان پچز سے فائدہ اٹھانے والے لوگ نہیں ہیں۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ کا شمار بہترین پچز میں ہوتا ہے کیا ان کی موجودگی میں ڈراپ ان پچز پر کروڑوں روپے خرچ کرنا درست فیصلہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن