• news

کرونا سے میچز ملتوی ‘انگلش پریمیئر لیگ کے کلبوں نے پرسوں اجلاس طلب کرلیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلش پریمیئر لیگ نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹنے کیلئے پرسوں اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ ایک ہفتہ میں سات میچ ملتوی ہوچکے ہیں ۔ پانچ مزید متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ دس میچوں پر مزید بات کی جائیگی ۔ برینٹ فورڈ کے سربراہ نے کہا کہ چھبیس دسمبر تک تمام میچز ملتوی کر دیئے جائیں تاکہ شیڈول کو ری سیٹ کیا جاسکے ۔ کچھ کلبز کا کہنا ہے کہ وقفہ زیادہ طویل ہونا چاہئے مگر لیور پول کے جرگن کلوپ متفق نظر نہیں آتے ہیں ۔ آرسنل کلب کے مائیکل آرٹیٹا کہتے ہیں کہ کلبوں کو صورتحال کے مطابق وضاحت کی ضرورت ہے ۔ فیصلہ کرلیا جائے کہ میچز ہونگے یا نہیں ‘لیکن اس کے پیچھے وجوہات کی سمجھنا بھی ضروری ہے ۔ کرونا کے دوران کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ سب کو علم ہے کہ جب سے سیزن شروع ہوا ہے کرونا کا سامنا تھا ‘اس کیلئے پلان اے ‘بی اور سی تیار کرنا چاہیے تھا ۔ افریقن کپ ‘آئندہ ورلڈ کپ کے شیڈول کا بھی سب کو علم ہے ‘یہ دنیا اب پہلے والی نہیں ‘ہمیں شفافیت کی ضرورت ہے ۔ ۔ مانچسٹر سٹی کے معطل منیجر پیپ گارڈیولا نے کہا کہ آگے کی طرف بڑھنا چاہئے ۔ وہ کرونا کا شکار ہوئے تھے اور پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن