لاہور ہائیکورٹ کی نکاح نامہ میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کی ہدایت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے واصف علی وغیرہ کی نکاح نامہ اور حق مہر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کیلئے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔ نکاح رجسٹرار کی تربیت کیلئے انتظامات کیے جائیں۔ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھنا چاہیں تو اسے حق مہر میں شامل کرنے کی بجائے الگ لکھیں۔ عدالت نے نکاح نامے میں اشیاء کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کا حکم دے دیا۔