9 سال قبل بطور ایڈیشنل جج کنفرمیشن نہ ہونے کیخلاف وکیل کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کل سماعت کریگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 9 سال قبل بطور ایڈیشنل کنفرمیشن نہ ہونے کے خلاف وکیل عظیم آفریدی کی درخواست پر کل 20 دسمبر کو سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 22 اکتوبر 2012ء کے اجلاس میں بطور جج مستقل نہ کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔