• news

افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات 

اسلام آباد(خبر نگار) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کی ملاقات ہوئی افغان وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے دونوں رہنماؤں میں خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی افغانستان کو افغانستان میں پرامن طریقے سے کامیابی پر مبارکباد دی جے یو آئی سربراہ نے سے امارت اسلامی طالبان حکومت کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاطالبان رہنماؤں نے عالمی سطح پر طالبان موقف کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا  جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق طالبان وفد میں عبدا لرحمان فدا پروٹوکول آفیسر ،سفارتخانہ سردار محمد شکیب ، ترجمان فارن آفیئرز عبدالوہاب بلخی شامل تھے، ملاقات میں مولانا صلاح الدین ایم این اے ،مفتی ابرار احمد اور دیگر شامل رہے۔ علاوہ ازیں  مولانا فضل الرحمن، سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری، ترجمان محمد اسلم غوری نے کوئٹہ قندھاری بازر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو  کراچی کے بعد کوئٹہ دھماکہ ملک کے امن وامان پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن