• news

سرگودھا: ذخیرہ کی گئی 691 بوری کھاد برآمد‘ گودام سیل 

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ نے کھاد ڈیلر کے گودام پرچھاپہ مار کر سٹاک کی  گئی691 بوری کھاد برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا اور مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالقداد گاڑا نے ٹیم کے ہمراہ سلانوالی روڈ پر کھاد ڈیلر ایسویسی ایشن کے عہدیداران کے شاداب گودام نمبر 1 پر اچانک چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی کھاد کی 691 بوریاں برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا۔ جبکہ شہر میں مارکیٹ میں کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوں کو ڈبل قیمت پر کھاد کی فروخت کی شکایات پر انتظامیہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو الرٹ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن