• news

مودی بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتا‘ اقلیتوں پر تشدد‘ دھمکیاں معمول: رپورٹ 

سرینگر (اے پی پی) بھارت میں ہر برس18 دسمبر کو اقلیتوں کا دن منایا جاتا ہے لیکن ملک میں مذہبی اقلیتیں مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس کے نظریے کو مسلسل نافذ کر رہی ہے۔ ہندوتوا بیانیہ اب دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں خطرناک حد تک بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد، دھمکیاں اور ہراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ2014 ء میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا مقصد بھارت کو ہندو راشٹر بنانا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں ہندوتوا کے حملے سے اقلیتوں کو بچانے کے لئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو آگے آنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن