• news

محاصرے ، تلاشی کاروائیاں جاری ، بپن راوت کو جنگی مجرم قرار دینے والی خاتون رہا 

سرینگر (کے پی آئی‘ اے پی پی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جموں و کشمیر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف آنجہائی جنرل بپن راوت کو ان کی ہلاکت کے فوراً بعد جنگی مجرم قرار دینے پر گرفتار کی جانے والی ایک خاتون کو ضمانت پر رہا کر دیاگیا ہے۔ صبا کو آج اس شرط کے ساتھ ضمانت دی گئی کہ وہ ڈوڈہ میں ہی رہیں گی۔ جبکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے فرقہ پرست بھارتی جیل حکام کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک کی مذمت کی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی زرعی اراضی کو غیر زرعی مقاصد کیلئے تبدیل کرنے کی نئی پالیسی ان کے یہاں کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کے مذموم ارادوں کی عکاس ہے۔ کشمیریوں کی زمین خریدنے کے حالات بنائے جا رہے ہیں انتہا پسند ہندوؤں نے مذکورہ خاتون کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن