• news

پارلیمنٹ کی راہداریوں میں ریڈ کارپٹ شہر میں سکیورٹی الاٹ‘ ٹریفک ایران جاری 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ اپنے رپورٹرسے) او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے استقبال کیلئے پارلیمنٹ کی راہداری میں ریڈ کارپٹ بچھا دیئے گئے۔ سینٹ  اور قومی اسمبلی کو برقی قمقموں اور پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کو دیدہ زیب بنانے کیلئے تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پرایس ایس پی رائے مظہر اقبال کی جانب سے تین روزہ ہائی الرٹ ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا تین نکاتی ہائی الرٹ ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں 18، 19 اور 20 دسمبر 2021 کو او آئی سی کے انعقاد کے موقع پر 1- ریڈ زون کے درج ذیل داخلی اور خارجی راستے مکمل بند ہوں گے جن میں ایوب چوک، ایکسپریس چوک،نادرا چوک،سرینا چوک شامل ہیں تاہم متبادل طور پر مارگلہ روڈ استعمال کی جا سکتی ہے۔  2- مری روڈ، سری نگر ہائی وے اور جناح ایونیو بزریعہ ایمبیسی روڈ استعمال کیے جاسکتے ہیں 3- ڈپلومیٹک انکلیو کیلئے تھرڈ روڈ کے ذریعے گیٹ 5 اور گیٹ 6 استعمال کئے جا سکتے ہیں ہائی الرٹ ٹریفک پلان میں شہریوں کی سہولت کے لئے شہریوں کے لئے متبادل تفصیلی ٹریفک پلان بھی دے دیا گیا ہے آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو 92.4 مسلسل ٹریفک اپڈیٹس نشر کرے گا۔
ریڈ کارپٹ

ای پیپر-دی نیشن