ساہیوال‘ اسلام آباد میں مقابلے‘ 3 ڈاکو ہلاک‘ 3 اہلکار زخمی
ساہیوال‘ اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ اپنے سٹاف رپورٹر سے + نامہ نگار) تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں 138/9-L کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میںایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق روکا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائر کئے اورناکہ توڑکر فرارہوگئے‘ جوابی فائرنگ کی۔ ملزمان جھاڑیوں کی اوٹ سے فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملاجو ٹیچنگ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میںدم توڑگیا۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت عمران عرف مانی سے ہوئی ہے۔ وفاقی پولیس ایف ایٹ میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈکیتوں کا پیچھا کرتے فیز8 میں پہنچ گئی جہاں ڈاکو ایک گھر میں جاگھسے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی میں مصروف تھے کہ پولیس بھی جا پہنچی پولیس مقابلے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ وفاقی پولیس کے اے ٹی ایس کے تین جوان زخمی ہوگئے۔ اے ٹی ایس کے جوان پرویز خان کو زخمی کرنے کے بعد راولپنڈی کی جانب فرار ہوئے تو پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ایف ایٹ اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم بلال ثابت موٹر وے پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی پر حملہ میں انتہائی مطلوب تھا اور جڑواں شہروں میں متعدد ڈکیتیوں معہ قتل، چوری، سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی پولیس اس کی تلاش میں تھی۔
3 ڈاکو ہلاک