پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی آپریشن‘ خاتون سمیت 9 دہشتگرد گرفتار
لاہور (وقائع نگار)دہشت گردی کے پیش نظر کر دیئے گئے۔ پنجاب بھر میں 42ویں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی۔ آپریشن کے دوران خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔ لاہور سے خاتون سمیت متعدد دہشت گرد گرفتار کئے۔ دہشت گردوں میں سبحان اللہ، لقمان شاہ اور جام داد، سرتاج الیاس، محمد وصل، ندیم الحسن، محران علوی، خاتون ایمن ماریہ شامل، دہشت گردوں سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹر اورکیش برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپاٹمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ملتان سے رومان اللہ ولد نور عالم خان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسے وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ سبحان اللہ‘ لقمان شاہ، جام داد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ سرتاج عرف شان، محمد وصال ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔ چنیوٹ سے ندیم الحسن کو گرفتار کیا گیا جو کالعدم تنظیم کی مالی معاونت کے لیے جمع شدہ فنڈز تقسیم کر ر ہا تھا۔ خوشاب سے مہران علوی گرفتار کیا گیا جو پمفلٹس اور سٹیکرز کے ذریعے اپنی تنظیم کی تشہیر کر رہا تھا۔ خاتون ایمن ماریہ ولد اسامہ ظفر کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جو لوگوں میں ممنوعہ کتابیں تقسیم کر رہی تھی۔ چندہ بھی اکٹھا کرتی تھی اور لوگوں کو تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دیتی تھی۔سی ٹی ڈی کی حراست سے پولیس اہلکار حمزہ کے قتل میں ملوث دو ملزم فرار ہو گئے حکام کے مطابق ملزمان اہلکاروں کو چکمہ دیکر الگ الگ جگہ سے فرار ہوئے سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے ملزم شیراز سمیت دو ملزموں کی گرفتاری گزشتہ روز ظاہر کی تھی ملزم شیراز پولیس اہلکار حمزہ کے قتل کا مرکزی ملزم تھا ملزم کو دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں ملزم واش روم کا بہانہ کرکے دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے سی ٹی ڈی سب انسپکٹر ستار اور ہیڈ کانسٹیبل محبوب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
9دہشت گرد