• news

اوکاڑہ‘ بچہ نشانہ‘ سندر میں نوجوان سے زیادتی‘ ویڈیو بنانے پر 2 گرفتار 

لاہور/ اوکاڑہ کینٹ (وقائع نگار+ نامہ نگار) لاہور سندر کے علاقے میں کاشف نامی شخص نے نوجوان کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ساتھی عثمان وڈیو بناتا رہا۔  درخواست موصول ہونے پر ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے تحقیقات کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ اوکاڑہ کینٹ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں چک 28 اے فور ایل میں پانچ سالہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم شاہد اقبال سے اٹھا کر گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ شور پر اہل گائوں آ گئے تو ملزم بچے کو شدید زخمی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
زیادتی 

ای پیپر-دی نیشن