بھارتی یاتری کٹاس راج مندر پہنچ گئے‘ مرکزی تقریب آج ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستان آ ئے بھارتی ہندو یاتری کٹا س راج مندر پہنچ گئے۔ یا تری خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورسے سخت سکیورٹی کے حصار میں روانہ ہوئے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس، انچاج گورو دوارہ ڈیرہ صاحب اظہر عباس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا سکیورٹی عملہ و مقامی پولیس یاتریو ں کے ہمراہ موجود تھے۔ شری کٹاس راج مندر میں مرکزی تقریب آ ج بروز اتوار منعقد ہو گی۔ جس میں مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پاکستان بھر سے آئے ہندو شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں گے۔