پرویز خٹک نے بیٹے اور بھتیجے کے مخالف امیدوار پر مہر لگا دی، دوبارہ بیلٹ پیپر لیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے مانکی شریف میں اپنے بیٹے اور بھتیجے کے مخالف امیدوار پر مہر لگا دی۔ انہوں نے پریذائیڈنگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر لیا اور صحیح مہر لگائی۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پرویز خٹک جب باہر نکلے تو ووٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔