رحیم یارخان ،زہریلا چارہ کھانے سے7 مویشی ہلاک، دکاندار گرفتار
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)زہریلا چارہ کھانے سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ہلاک، پولیس نے دکان مالک کو گرفتارکرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق موضع شیخ عبدالستار کے رہائشی امام بخش نے اپنے پالتومویشوں کے لئے نواز نامی دکاندار سے چارہ خرید کیا جس کھانے سے امام بخش کے لاکھوں روپے مالیت کے 7مویشی ہلاک ہوگئے، امام بخش کی تحریری شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلا چارہ فروخت کرنے والے دکاندار نواز کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی۔