بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتی و عسکری تنصیبات پر دو راکٹ فائر
بغداد (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں انتہائی سکیورٹی والے (گرین) زون میں واقع ا مریکی سفارتی اور عسکری تنصیبات پر دو راکٹ داغے گئے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے نے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کو علیٰ الصبح دو کاتیوشا راکٹوں نے بغداد کے گرین زون کو نشانہ بنایا جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلا راکٹ فضا میں ہی پھٹ گیا جبکہ دوسرا راکٹ ایک چوک میں گراجس سے 2گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔