• news

بھارت نے ہمیشہ چھپ  کر وار کیا: کامران عباس 

لاہور(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف شمالی لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری کامران عباس نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ چھپ پر وار کیا، مودی ہٹلر ثانی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سانحہ آرمی پبلک سکول قوم کبھی بھلا نہیں سکے گی اور آج کا یہ دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پاکستان کو دوٹکڑے اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کو شہید کرنا دلخراش واقعات ہیں،مشرق پاکستان اور سانحہ اے پی ایس نے بھارت سمیت غیر ملکی عالمی طاقتیں شامل تھیں، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔

ای پیپر-دی نیشن