• news

کمرتوڑمہنگائی نے انسانی زندگی  اجیرن بنادی:ادریس چوہدری

لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت عوا م اورہر طرح کے کاروبار کیلئے خوف کی علامت بن چکی ہے،کارو بار ی طبقہ پر یشان ہے ،ہرطرف مہنگائی کاسونامی ہے ،کمرتوڑمہنگائی نے انسانی زندگی اجیرن بنادی،مو جودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن