• news

ٹیکس چوری سوفٹ وئیر سے نہیں اعتماد سے روکی جاسکتی ہے:حسن علی قادری

لاہور (سٹاف رپورٹر) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہاہے کہ ایف بی آر کا ایک ہزار ارب روپے کی چوری روکنے کیلئے پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن پر فوکس کرنے کا بیان مضحکہ خیز ہے،ٹیکس چوری سوفٹ وئیر سے نہیں بلکہ اعتماد سے روکی جاسکتی ہے۔ تین ماہ میں صرف چند ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ ریٹیلر ز کی تعداد لاکھوں میں ہے ،پی او ایس کو لایا تو گیا ہے مگر ابھی تک عوام اوربزنس کمیونٹی کو اس کا شعور ہی نہیں دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن