عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا اور نجات دھندہ ہیں :تیمور خالد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند قیادت کے نتیجہ میں پاکستان کرپشن سے چھٹکارا حاصل کررہا ہے، عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا اور نجات دھندہ ہیں جنہیں عوام نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کا مینڈیٹ دیا ہے جس کی تکمیل کی خاطر اٹھائے گئے حکومتی اقدامات نے کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لاکھڑا کیا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں تیمو ر خالد نے کہا کہ احتساب ادارے اپنا کام کررہے ہیں انہیں آئین نے جو اختیارات دیئے ہیں انہیں استعمال میں لاکر کی جانیوالی احتساب اداروں کی کاروائیاں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں ہورہیں اور انکی چیخیں نکل رہی ہیں۔