• news

 عوام کو موجودہ دورحکومت میں کوئی ریلیف نہیں ملا :سیٹھ غلام رسول

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 121 کے ٹکٹ ہولڈر سیٹھ غلام رسول نے کہاکہ عوام کو موجودہ دورحکومت میں کوئی ریلیف نہیں ملا الٹا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے معاشی خوشحالی کا خواب دیکھانے والوں نے پاکستان کو معاشی طور پر اتنا کمزور کردیا ہے اور اس کی بنیادیں ہل گئی ہیں، عوام کو اب پھر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی نوید سنائی جارہی ہے، ایک طرف قرض لیا جارہا ہے تو دوسری طرف معاشی خوشحالی کے نعرے لگائے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹوکریانوالہ بازار میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن