• news

پاکستان میں او آئی سی کا انعقاد خوش آئند ہے: صاحبزادہ حامد رضا 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان میں او آئی سی کا منعقدہ اجلاس خوش آئند ہے۔ پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے تو اسلامیان عالم کی محرومیاں دور ہوسکتی ہیں۔پاکستان میں آنے والے وفود اور مبصرین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ناگزیر ہے۔ ریاست پاکستان کے خلاف جدوجہد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔نفاذ نظام مصطفی کیلئے پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرآن بورڈ پنجاب کے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں کشمیر کے مسئلہ کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنایا جانا چاہئے۔پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے کا امن یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان عالم اسلام کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی سیاسی قیادت او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن