• news

معصوم حسین نقوی جے یو پی نیازی کے صدر ،کرنل احسان سیکرٹری جنرل منتخب

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان( نیازی )کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔ مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں قائد اہلسنت پیر سیدمحمدمعصوم حسین نقوی مرکزی صدر، کرنل احسان مرکزی سیکرٹری جنرل ، انجینئر اعجاز بخت درانی مرکزی سیکرٹری فنانس منتخب ہوگئے ہیں۔جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویومیں پیر امیر سلطان اورقاسم کھوکھر پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے انٹر اپارٹی انتخابات کی نگرانی کی۔ جس میں پیر معصوم نقوی کو بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا۔ جبکہ غلام رسول اویسی ،سید مصطفی اشرف رضوی ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،محمد اسلم حیدری کوسینئر نائب صدور،علامہ محمد عباس ہاشمی ،سید اسرار حسین شیرازی نائب صدور، سید طیب حسنین نقوی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، میاں سجاد غنی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،کرنل شوکت مرکزی چیف آرگنائزر،ضیاء المصطفیٰ حقانی ایڈیشنل چیف آرگنائزر، میجر منیر اسلم ڈپٹی چیف آرگنائزر،سید امجد گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات،کامران چشتی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،آصف علی ظہوری ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری فنانس، علامہ مجتبیٰ مرکزی چیف کوآرڈینیٹر، اور امتیاز چوہدری ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن