دہشتگردوں کے خاتمے تک ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے: حاجی فیاض
لاہور(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف گلبرگ ٹاؤن کے صدر حاجی محمد فیاض نے کہاکہ دہشتگردوں کے قلع قمع ہونے تک حکومت اور ملکی ادارے چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی پبلک سکول کے شہید طلباء و اساتذہ بائیس کروڑ پاکستانیوں کا فخر ہیں، سانحہ آرمی پبلک سکول 16 دسمبر 2014 ء کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔حکومت پاک دھرتی سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پْرعزم ہے۔