قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات خوش آئند: نور الحق قادری
پشاور (آ ئی این پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر بھی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ووٹ ضمیر کی آواز ہیں۔ اپنا ووٹ کا استعمال صحیح طریقے سے استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے گزشتہ روز لنڈی کوتل میں اپنے آبائی گاؤں پیروخیل میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔