سراج الحق اور افغان وزیر خارجہ میں فون پر رابطہ‘ باہمی تعاون پر گفتگو
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور‘ باہمی تعاون پر بات چیت کی۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان میں او آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس کے انعقاد کو سراہا اور افغانستان کے حوالے سے جماعت اسلامی کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ سراج الحق نے مولوی امیر خان متقی کو پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔