• news

بڑی طاقتیں افغانستان کی مشکلات سمجھیں‘ شوکت ترین: پابندیاں ہٹانے پر زور


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات شوکت فیاض  ترین نے کہا ہے کہ  دنیا کا افغانستان کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے  کے لیے خاطر خواہ امداد فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بڑی طاقتیں افغانستان کی صورتحال کی مشکلات کو سمجھیں اور اس سلسلے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں  ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمیں انسانی بحران کے ممکنہ المیہ کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے مالی پابندیوں کو ہٹانے پر بھی زور دیا جو کسی قابل عمل حل کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن