• news

حکومت عوام کا اعتماد اور اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکی : سعد رفیق


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور اور خانیوال کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی نواز شریف کے بیانیہ کی جیت اور حکومت کے بیانہ کی شکست ہے۔ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ حکومت عوام کا اعتماد اور اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکی ہے۔ بدترین مہنگائی کے بعد گیس، بجلی کی قلت نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں۔ حکومتی وزیر اور مشیرا ن لیگ قیادت کی کردار کشی کرنے، ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ ملک کو بچانے کیلئے آئین وقانون کی بالادستی اور معیشت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئرمین اختر اقبال ڈار کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن