• news

او آئی سی کانفرنس افغانستان کے  بے سہارا لوگوں کیلئے ہے، شہباز گل


 لاہور (آئی ا ین پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے۔  ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ایم ایل این اور حواری او آئی سی پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپکو شرم آنی چاہئے آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی، جندال کو گلے لگایا، یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کیلئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن