• news

گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا تو شدید مشکلات میں پڑ سکتے ہیں: حماد اظہر


لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے قدرتی گیس کے ذخائر 9 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہو رہے ہیں لیکن ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے ہمیں متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرگیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو مستقبل میں شدید مشکلات میں پڑ سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سردیوں میں گیس کا گھریلو استعمال پانچ گنا بڑھ جاتا ہے، تاہم سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن