• news

موٹر وے زیادتی کیس، سزائے موت فیصلے کیخلاف اپیل سماعت نہ ہوسکی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو موٹروے زیادتی کے مقدمے کے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو سزائے موت دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت نہ ہو سکی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کی اپیلوں پر سماعت کرنی تھی لیکن بنچ کے سربراہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدم دستیابی کے باعث مقدمہ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن