• news

برآمدی ہدف 57ارب ڈالر ، نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی جاری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت تجارت نے نئی پانچ سالہ 2020-25ء تجارتی پالیسی جاری کر دی۔ تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات 37 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ چمڑے کی برآمدات ایک ارب 38 کروڑ 40  لاکھ ڈالرز بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چاول کی برآمدات کا ہدف 3ارب ڈالرز سے زائد مقرر کیا گیا ہے۔ پھل اور سبزیوں کی برآمدات کا ہدف ایک ارب 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔ سرجیکل برآمدات 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن