فلپائن میں سمندری طوفان رائے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 208 ہو گئی
منیلا(اے پی پی):فلپائن میں حالیہ شدید ترین سمندری طوفان رائے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 208 ہو گئی ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے ملکی پولیس کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ رائے حالیہ برسوں میں ملک میں آنے والے سب سے مہلک سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سمندری طوفان کے باعث 239 افراد زخمی اور 52 لاپتہ ہو گئے ہیں۔طوفان نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے،مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔