• news

ترکی، کان میں پھنسے 45 افراد  کو بحفاظت نکال لیا گیا 

انقرہ  (اے پی پی):ترکی کے صوبے ازمیر کی ایک کان میں حادثے کے باعث پھنسے ہوئے 45افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے  نے  ازمیر کے گورنر کے  حوالے سے بتایا  کہ  کان میں پھنسے تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے ،ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے  کہاکہ 10افراد کا علاج جاری ہے جبکہ باقی  35افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔، حادثے  بارے تحقیقات  جاری ہیں۔
ترکی کان کن 

ای پیپر-دی نیشن