بھارت میں خاتون کی عصمت دری کرنے پر ہندو پجاری گرفتار
چنئی(اے پی پی)بھارتی ریاست تامل ناڈوکی پولیس نے چنئی میں ایک ہندو پجاری ستھیا نارائنن اور اس کی بیوی پشپالتھا کو ایک خاتون عقیدت مند کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر گرفتار کر لیا ہے۔ پشپالتھا نے ستھیا نارائنن کی مدد کی تھی۔ جبکہ متاثرہ خاتون اس وقت صرف 16 سال کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنائی گئیں اور اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے شکایت کی تو اس کی تصاویر منظر عام پر لائی جائیں گی۔
پجاری گرفتار