• news

اندراج مقدمہ کی درخواست ، میشاشفیع کی وکیل آج بھی دلائل دیں: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر میشا شفیع کی وکیل حناء جیلانی کو آج منگل دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل میشا شفیع نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کے خلاف کی گئی تمام انکوائری غلط اور خلاف قانون ہے۔ ایف آئی اے نے بغیر ثبوت کے چالان پیش کر کے انکوائری شروع کر دی۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر خلاف قانون ہے۔ میشا شفیع کے خلاف ٹوئٹر سے بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ علی ظفر کی مدعیت میں جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا، یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں ہتک عزت کے کیس پر اثر انداز ہونے کے لیے درج کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو میشاء شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم د ے۔
میشا شفیع

ای پیپر-دی نیشن