• news

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے دبئی چلی گئی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی اے سی سی انڈر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی چلی گئی۔ قومی انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے بعد انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گی جو 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں، پاکستان انڈر 19 ٹیم 23 دسمبر کو افغانستان، 25 دسمبر کو بھارت اور 27 دسمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 اور فائنل 31 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19 سکواڈ ایونٹ کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گا جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، ٹورنامنٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کھیلا جائیگا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن